نئی دہلی :۔ مرکز میں مودی حکومت اور کئی ریاستوں میں کئی ریاستوں میں بی جے پی حکومت آجانے کے بعد مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسی دوران ۶۷ افسران نے وزیر اعظم کے نام ایک کھلا خط لکھا ۔
انہوں نے اس خط میں لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے اقلیتوں پر حملے ہو رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے۔ان افسروں نے اس خط میں پانچ اہم واقعات ذکر کئے ہیں ۔
جن دادری کے اخلاق خان ، اور راجستھان کے پہلو خان کا ذکر شامل ہے۔انہوں نے اس خط کا آعاز ان الفاظ کیا ’’ ہم آل انڈیا سنٹرل سروسیز سے وابستہ مختلف افسروں پر مشتمل ایک گروپ ہیں ۔ہم نے اپنے کرئیر مے ں مختلف ذمہ داریاں نبھا کر سبکدوش ہوئے ہیں ۔
ہم اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتے ہیں کہ ہمارے اس گروپ کے کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔’بلکہ ملک کے دستور میں یقین اور اعتماد رکھتے ہیں‘‘۔پھر ان سب نے اس خط پر دستخط کئے۔
ان میں سابق ہیلتھ سکریٹری بھاسکر گھوش ، سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ،سابق آئی ٹی سکریٹری جواہر سرکار او ر دوسرے بھی شامل تھے۔