نئی دہلی۔/2جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سبسیڈی پر ایل پی جی گیس کی فروخت میں 25فیصد تک گھٹ گئی ہے کیونکہ فرضی ناموں پر سبسیڈی سے استفادہ کرنے والوں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ اس خصوص میں حکومت نے راست فوائد منتقلی اسکیم (DBT) شروع کی تھی۔ چیف اکنامک اڈوائزر مسٹر سبرامنیم نے بتایا کہ غیر مستحق صارفین کو گیس سبسیڈی سے محروم کردیئے جانے کے باعث حکومت کو جاریہ سال 12,700کروڑ کی بچت ہونے کی اُمید تھی لیکن یہ بچت 6,500 کروڑ تک محدود رہی۔
جیسملیر میں پاکستانی سم کے
استعمال پر پابندی
جیسملیر ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع انتظامیہ نے جیسملیر میں پاکستانی سم کارڈس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ ہند ۔ پاک سرحد پر غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جاسکے ۔ ضلع کلکٹر اور مجسٹریٹ موہن شرما نے اس خصوص میں ایک حکمنامہ جاری کردیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سرحد کے اندر نصب موبائیل ٹاور سے مقامی سم کارڈ (sim) کو طاقتور سگنلس وصول ہورہے ہیں ۔ جس کے باعث یہ پابندی ناگزیر ہوگئی ہے ۔