سبروتو رائے کو 1,500 کروڑ جمع کروانے 15 جون تک مہلت

نئی دہلی 27 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج سہارا گروپ کے سربراہ سبروتو رائے کے پیرول کی مدت میں 19 جون تک توسیع کردی اور خبردار کیا کہ اگر وہ  15 جون تک 1,500 کروڑ روپئے کی ادائیگی میں ناکام ہوجاتے ہیں تو انہیں دوبارہ جیل جانا پڑسکتا ہے ۔ رائے عدالت کے سابقہ حکم پر آج عدالت میں حاضر ہوئے اور ان سے کہا گیا کہ وہ مزید قید سے بچنے ادائیگیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔