کانپور 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کارکنوں نے آج بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے قافلہ پر انڈے اور ٹماٹر پھینکتے ہوئے روکنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرکے احتجاجیوں کو منتشر کردیا جس میں بعض کارکن معمولی زخمی ہوگئے۔ بی جے پی ضلع صدر سریندر میتھانی نے بتایا کہ سبرامنیم سوامی آج صبح 11 بجے ایک قافلہ کی شکل میں سرکیوٹ ہاؤز سے ایس ڈی کالج میں عالمی دہشت گردی پر ایک سمینار میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ احتجاجیوں نے شروان چوک کے قریب انڈے، ٹماٹر اور سیاہی اور کوڑا کرکٹ پھینک دیا۔ اس احتجاج کی قیادت ضلع کانگریس صدر ہرپرکاش اگنی ہوتری نے کی۔ میتھانی نے الزام عائد کیاکہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کو سوامی کے دورہ کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی لیکن کوئی سکیوریٹی انتظامات نہیں کئے گئے۔