آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ 27 ڈسمبر مقرر
حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے مختلف ٹریڈس میں اپرنٹیس کی بھرتی کے لئے آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے ناگپور ڈیویژن موتی باغ ورکشاپ میں بھرتیاں کی جارہی ہیں جس میں جملہ 313 جائیدادیں ہیں۔ ٹریڈس کے مطابق ناگپور ڈیویژن میں فٹر36 ، کارپنٹر 19، ویلڈر 32 ، پاسا 18 الیکٹریشن 48 ، سکرٹریل پراکٹس 10 ، پائپ فٹر 20 ، وائرمین 11 ، الیکٹرانکس میکانک 19 ، پاور میکانک 4 ، میکانک مشن ٹول مینٹیننس 4 ، ڈیزل میکانک 46 ، ٹریمر 4 اور بیٹریل 1 مخلوعہ ہیں۔ موتی باغ ورکشاپ میں فٹر 6 ، ویلڈر 9 مخلوعہ ہیں۔ امیدوار کی قابلیت کے حاظ سے 25 نومبر 2017 ء تک 15 برس سے کم اور 24 برس سے زائد ہو جبکہ تعلیمی قابلیت ایس ایس سی یا اس کے مساوی امتحان سے کم از کم 50 فیصد نمبرات سے کامیاب ہو اور متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی یا اس کے مساوی کورس میں کامیاب ہوں اور مذکورہ تمام کامیابیاں 25 نومبر 2017 کو اندر حاصل کی جاچکی ہوں۔ انتخاب اکاڈمک میرٹ لسٹ کے مطابق اور اسٹائفنڈ سنٹرل اپرنٹیز کونسل کے لئے مقررہ حدود کے مطابق ہوگا۔ درخواستیں آن لائن 27 ڈسمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.secr.indianrailways.gov.in ملاحظہ کریں۔