حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مسٹر پی گنیشور راؤ نے آج بحیثیت چیف کمرشیل منیجر ، ساوتھ سنٹرل ریلوے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ۔ وہ سیول سروسیس کے انڈین ریلویز ٹریفک سرویس 1983 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس نئی ذمہ داری کا چارج لینے سے قبل انہوں نے بحیثیت چیف اپریشنس منیجر ، ساوتھ ویسٹرن ریلویز ، ہبلی ، خدمات انجام دی ہیں ۔ پی گنیشور راؤ پبلک پالیسی اینڈ مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری اور سائنس میں ماسٹرس ڈگری ( ایم ایس سی ) رکھتے ہیں ۔ 1985 میں انڈین ریلویز میں کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے ریلویز کے آپریشنس اینڈ کمرشیل ڈپارٹمنٹس میں مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے میسور ، تروچراپلی ، پال گھاٹ ، مدورائی ، چینائی ، ہبلی اور سکندرآباد میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے بحیثیت چیف کمرشیل منیجر ( فریٹ سروسیس ) ، چیف کمرشیل منیجر ( کیٹرنگ اینڈ پاسنجر سروسیس ) ساوتھ سنٹرل ریلوے اور چیف فریٹ ٹرانسپورٹ منیجر ، ساوتھ ویسٹرن ریلوے ہبلی خدمات بھی انجام دیں۔ انہوں نے میاکس ویل اسکول آف پبلک افیرس اینڈ سٹیزن شپ ، سائر اکیوس یونیورسٹی نیویارک ، امریکہ میں ایک مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام میں بھی شرکت کی ۔۔