حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ریل نیلائم ، سکندرآباد پر راشٹریہ ایکتا دیوس کے حصہ کے طور پر رویندر گپتا جنرل منیجر ایس سی آر کی قیادت میں ’ رن فار یونیٹی ‘ دوڑ برائے اتحاد کا انعقاد عمل میں آیا ۔ راشٹرا ایکتا دیوس کا سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر انعقاد عمل میں آتا ہے ۔ ریل نیلائم سے دوڑ کا آغاز عمل میں آیا جب کہ یہ سنچالن بھون حیدرآباد ، بھون ، سنگیت کراس روڈس ، لانس بیارکس سے گذرتی ہوئی ریلوے اسپورٹس کامپلکس پہنچی ۔ اس دوڑ میں حیدرآباد ، سکندرآباد ڈیویژن کے اعلیٰ عہدیداروں خواتین عہدیدار ، اسپورٹس مین و دیگر نے حصہ لیا ۔ اس دوڑ کا ملک کی سالمیت و اتحاد کے لیے انعقاد عمل میں آیا ۔ اس دوڑ میں شرکت کرنے والوں میں اے کے گپتا ایڈیشنل جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے ، گجنن ملیا سینئیر ڈپٹی جنرل منیجر اینڈ چیف ویجلنس آفیسر ساوتھ سنٹرل ریلوے محکمہ جات کے اہم صدور ، ڈیویژنل ریلوے منیجرس آف سکندرآباد اور حیدرآباد ڈیویژنس ، ریلوے آفیسرس ، اسٹاف ، اسپورٹسمین ، ریلویز کے خواتین ملازمین شامل تھے ۔ جنہوں نے قومی کاز کے لیے اس دوڑ میں حصہ لیا ۔۔