حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے انتظاری فہرست میں شامل مسافرین اور مسافرین کی اضافی بھیڑ کے پیش نظر اضافی اے سی چیر کار کوچ کے ساتھ اور ریزرویشن کے لیے جنرل سکنڈ کلاس چیرکار کوچس مختص کرتے ہوئے دو ایکسپریس ٹرینوں کا اضافہ کرے گا ۔ عارضی اضافہ کے تحت ٹرین نمبر 12747 گنٹور ، وقار آباد پالناڈو ایکسپریس ( یومیہ ) 16 تا 31 جنوری ایک اے سی چیر کار کوچ کے ساتھ اضافہ کی جائے گی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر 12748 وقار آباد ۔ گنٹور پالناڈو ایکسپریس ( یومیہ ) 16 تا 31جنوری ایک اے سی چیرکار کوچ کے ساتھ اضافہ کی جائے گی ۔ ریزرویشن کے لیے مختص اضافی جنرل سکنڈ چیرکارس کے تحت ٹرین نمبر 12747/12748 گنٹور ۔ وقار آباد ۔ گنٹور پالناڈو ایکسپریس اور ٹرین نمبر 12706/12705 سکندرآباد ۔ گنٹور ۔ سکندرآباد انٹرسٹی ایکسپریس کے دو جنرل سکنڈ کلاس چیرکار کوچس 9 تا 31 جنوری ریزرویشن کے لیے مختص ہوں گے ۔ کوچس کے اضافے کو 17024 اضافی اے سی چیر کار اور جنرل سکنڈ چیر کار کی ریزروڈ سیٹوں پر اضافی بھیڑ اور انتظاری فہرست میں شامل مسافروں کو ہموار کرنے کے لیے دستیاب بنایا جائے گا ۔۔