ساوتھ سنٹرل ریلوے کی خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد، 10کتوبر (یواین آئی) ساوتھ سنٹرل ریلوے نے حیدرآباد تا کاکی ناڈا ٹاؤن۔ حیدرآباد اور سمبل پور تا بانسواڑی۔ سمبل کے درمیان 18 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا۔ ٹرین نمبر 82709 حیدرآباد۔ کاکی ناڈا ٹاؤن سویدھا اسپیشل ٹرین اکتوبر کی 12 اور 17 تاریخ کو 9.05 بجے شب حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 9.25 بجے کاکی ناڈا آئے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02710 کاکی ناڈا ٹاؤن۔ حیدرآباد سویدھا اسپیشل ٹرین اکتوبر کی 13 اور 18 تاریخ کو 6.10 بجے کاکی ٹاڈا ٹاؤن سے نکلے گی اور دوسرے دن صبح 6.35 بجے حیدرآباد آئے گی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 08301 سمبل پور۔ بانسواڑی ہفتہ واری خصوصی ٹرین اکتوبر کی 3, 10, 17, 24, 31 اور نومبر کی 14 تاریخ یعنی ہر بدھ کو صبح 9.30 بجے سمبل پور سے روانہ ہوگی۔