حیدرآباد12دسمبر(یواین آئی)ساوتھ سنٹرل ریلوے کو ہندی زبان کی راج بھاشہ کے طور پر موثر عمل کے لئے پہلا انعام برائے ریلوے راج بھاشہ شیلڈ حاصل ہوا ہے ۔ سکندرآباد کے پرنسپال چیف الکٹریکل انجینئر اے اے پھڈکے نے اپنے دفتری گنجائش میں اس راج بھاشہ کو نافذ کرنے کے لئے بہترین تعاون کرنے پر یہ سلور میڈل حاصل کیا۔ اسی طرح اس زبان پر عمل میں بہتر کارکردگی کے لئے لالہ گوڑہ ورکشاپ کو بھی آدرش کارخانہ شیلڈ حاصل ہوا۔ نئی دہلی میں ریلوے بورڈ میں منعقدہ ایوارڈ تقسیم پروگرام میں ریلوے بورڈ کے اسٹاف رکن ایس این اگروال نے یہ میڈل اور شیلڈ حوالے کئے ۔ اے اے پھڈکے ’ مکھیا راج بھاشا ادھیکاری و پرنسپال چیف الکٹریکل انجینئر سکندرآباد اور ڈپٹی جنرل منیجر (سرکاری زبان) ایس ایس ساہو’ راج بھاشاادھیکاری’ ایم کے ناگرجنا’ چیف ورکشاپ منیجر لالہ گوڑہ کو یہ ایوارڈس حاصل ہوئے ۔