حیدرآباد 31 جنوری ( پی ٹی آئی ) ساوتھ سنٹرل ریلوے نے آج کہا کہ اس نے جاریہ اقتصادی سال 31جنوری تک 100 ملین ٹن سے زیادہ سامان کی منتقلی کی ہے اور جملہ 8,655 کروڑ روپئے کی کمائی کی ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے چیف پی آر او سی ایچ راکیش نے بتایا کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے جملہ 100.052 ملین ٹن سامان کی منتقلی انجام دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ کی بہ نسبت اس سال جملہ 17.433 ملین ٹن زیادہ سامان منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باربرداری سے ایس سی آر کو جملہ 8,655 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالیہ آمدنی میں جو اضافہ ہوا ہے وہ 26 فیصد ہے ۔ ریلوے نے سب سے زیادہ کوئلہ 53 ملین ٹن منتقلی کا کام انجام دیا ہے ۔