حیدرآباد۔ 21 فروری (سیاست نیوز) ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون عنبر کشور جھا کی زیرنگرانی 150 پولیس عملہ پر مشتمل پولیس ٹیموں نے چھتری ناکہ کے علاقہ سائی بابا نگر و راجیو گاندھی نگر میں کارڈن سرچ آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے دستاویزات کی عدم موجودگی پر 48 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں اور 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی سی پی عنبر کشور جھا نے کہا کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے یہ کارروائی کی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں بھی ایسی کارروائیاں کی جائیں گی۔