سان فرانسسکو ۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے بموجب سان فرانسسکو میں ہم جنس پرستوں کی ایک تقریب کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ مبینہ طور پر کئی نوجوان پُرتشدد ہوگئے تھے ۔ عہدیدار کارلوس میان فریڈی کے بموجب کی افراد کو اس فائرنگ کے سلسلہ میں حراست میںلے لیا گیا ہے ۔ اس فائرنگ سے انتشار پیدا ہوگیا تھا ‘ کئی افراد چیختے چلاتے ہوئے دوڑ رہے تھے جب کہ پولیس عہدیدار رائفلوں کے ساتھ مقام واردات پر پہنچ گئے تھے ۔ 64سالہ میان فریڈی نے جوفائرنگ کے تبادلہ میں پھنس گیا تھا اور اب اسپتال میںزیر علاج ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ‘ کہا کہ اُس نے گولی چلنے کی چار آوازیں سنی ہیں اس کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کا ہم جنس پرستوں کی تقریب سے کوئی تعلق نہیں تھا۔