حیدرآباد26ستمبر(یواین آئی)سانس لینے میں دشواری پر حیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ پر11ماہ کے بچے کی موت ہوگئی۔اے انل ورما اپنی بیوی اور بچہ کے ساتھ امریکہ سے براہ دوحہ کل شب شمس آباد ایرپورٹ پہنچے ۔طیارہ سے اترنے کے بعد بچہ کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی جس پر ماسٹر ارنو کی موقع پر ہی موت ہوگئی تاہم اس کے والدین نے ایمرجنسی سیکوریٹی اسٹاف کے ساتھ بچہ کو اپولو اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قرار دیا۔انل ورما ،امریکہ کا شہری ہے اور وہ حیدرآباد کے مولاعلی اور راجہ جی نگر میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ وقت گزار نے کے لئے آیا تھا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی اس کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔