سامسنگ کی برانڈ ایمبسڈر آئی فون استعمال کرنے پر سامسنگ نے مقدمہ درج کروایا ، 1.6 ملین کے ہرجانے کا مطالبہ 

روس : بڑے سیاستدانوں تک رسائی رکھنے والی روس کی مشہور ٹی و ی اینکر اور صحافی کسینیا سبچک کو سیمسنگ نے اپنے موبائیل کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا تھا او رساتھ ہی یہ ذمہ داری بھی سونپی تھی کہ وہ عوام میں سیمسنگ کمپنی کا فون ہی استعمال کریں ۔گذشتہ دنوں ایک انٹر ویو کے دوران کسینیا لائیو ٹی وی شو کے دوران ’آئی فون x‘ استعمال کرتے نظر آئی ۔
حالانکہ انہو ں نے ایک کاغذ کی مدد اسے چھپانے کی کوشش بھی کی لیکن کیمرہ کی آنکھ سے محفوظ نہ رکھ سکیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمسنگ ایمبسڈر کسینیا اپنے معاہدہ کے بر خلاف روس میں تمام سماجی تقریبات اور ٹی وی شوز کے دوران آئی فون x کا ہی استعمال کرتی ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق معاہدہ کے خلاف ورزی پر سامسنگ نے روسی صحافی کو 1.6 ملین ڈالر کاہرجانے کی نوٹس بھیجی ۔لیکن تاحال کیسنیا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیںآیا ۔

واضح رہے کہ ۳۶؍ سالہ اینکر کسینیا پیٹر برگ کے پہلے میئر اناتولی سوبچک کی لڑکی ہیں جو موجودہ روسی صدرولادی میر پوٹین کے استاذ تصور کئے جاتے ہیں ۔ اسی وجہ سے ان کے روسی صدر کے اہل خانہ سے گہرے مراسم ہیں ۔ کسینیا سوبچک نے روسی اداکار میکسم وتورگن سے شادی کی تھی جن سے انہیں ایک لڑکا ہے اور دوسرے بچے کی پیدائش عنقریب ہے۔واضح رہے کہ روس کی پیرس ہلٹن کے نام سے مشہور صحافی کسینیا رواں سال منعقدہ روس کے صدارتی انتخابات میں صدر پوٹین کے مد مقابل سب سے نواجوان اور واحد خاتون امیدوار تھیں۔