حیدرآباد۔7اکٹوبر ( سیاست نیوز) سال 2014ء کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گہن 8اکٹوبر کو ہوگا لیکن ہندوستان میں اس گہن کامل کا صرف آخری حصہ ہی دیکھا جائے گا کیونکہ گہن کا زیادہ حصہ اس وقت ہوگاجب ہندوستان میں دن رہے گا ۔ پلانیٹوریم نہرو سنٹر کے ڈائرکٹر اروندپرانبچے نے کہا کہ مکمل چاند گہن کا آغاز ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 43 منٹ پر ہوگا جب چاند کرہ ارض کے بلکہ سیاہ سائے میں داخل ہوگا۔ گہن کامل کا آغاز سہ پہر 3بجکر 54منٹ پر ہوگا اور شام 7بجکر 5منٹ پر گہن کا اختتام ہوگا ۔ اعظم ترین گہن شام 4بجکر 24منٹ پر رہے گا ۔ کامل گہن شام 4بجکر 54منٹ پر ختم ہوگا اور شام 7بجکر 4منٹ پر چاند کرہ ارض کے بلکہ سیاہ دائرہ سے باہر نکل جائے گا ۔ چاند گہن ہر وقت مہتاب کامل کی شب ہوتا ہے جب سورج ‘ کرہ ارض اور چاند ایک سیدھی لکیرپر جمع ہوئے ہیں ۔