سال نو کے موقع پر گوانتاناموبے جیل سے آخری برطانوی کی رہائی

واشنگٹن، لندن ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سال نو کے موقع پر امریکہ کی جانب سے قائم کردہ متنازعہ گوانتاناموبے جیل سے آخری برطانیہ قیدی کو رہا کیا جاسکتا ہے۔ اخبار ٹائمز کی خبر کے مطابق امریکہ کے صدر بارک اوباما کی جانب سے گوانتاناموبے جیل کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ شاکر عامر سعودی شہری ہے، جوکہ اپنے خاندان کے ساتھ برطانیہ میں رہتا تھا۔ شاکر عامر متنازعہ جیل میں بچ جانے والے 132 افراد میں ان 64 قیدیوں میں شامل ہے، جن کے بارے میں سینئر امریکی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ انہیں جلد رہا کردیا جائے گا۔گوانتاناموبے جیل سے رہائی کا عمل تیز ہوگیا ہے اور حالیہ ہفتوں کے دوران4افغان قیدی افغانستان واپس جاچکے ہیں، جبکہ4شامی، ایک فلسطینی اور ایک تیونیشین قیدی کو یورا گوائے نے قبول کرلیا ہے۔7کے قریب قیدیوں کو جنوری 2015ء کے وسط تک رہا کردیا جائے گا۔ عامر کے وکیل کا خیال ہے کہ ان کا موکل برطانیہ واپس آجائے گا۔