حیدرآباد ۔ یکم / جنوری (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں جشن سال نو کے موقع پر کوئی ناگہانی واقعہ رونما نہیں ہوا ۔ پولیس نے مختلف مقامات پر 15 ہزار پولیس عملہ کو متعین کئے تھے اور خوشگوار ماحول میں شہریان نے نئے سال کا استقبال کیا ۔ ٹریفک پولیس کی 50 خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی تھی اور حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرکے 927 افراد بشمول ایک خاتون کی گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں ۔ ٹریفک پولیس نے خطرناک ڈھنگ سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف 31 مقدمات حد سے زیادہ تیز گاڑی چلانے والوں کے خلاف 37 اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف 27 مقدمات درج کئے ۔ کمشنر پولیس مہیندر ریڈی نے جشن سال نو کے موقع پر بندوبست کی نگرانی کی اور بعد ازاں لبرٹی تلگو تلی فلائی اوور کے قریب اپنے ماتحت آئی پی ایس عہدیداروں کے ہمراہ نئے سال کا کیک کاٹا ۔