سال اول انجینئرنگ طلبہ کے لیے سمسٹر سسٹم

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( ایجنسیز ) : جے این ٹی یو جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی اس تعلیمی سال سے سال اول کے انجینئرنگ طلبہ کے لیے سمسٹر سسٹم کو متعارف کررہی ہے ۔ سی بی سی ایس کی پیشکش کے سبب سال رواں سے سمسٹر سسٹم کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ اس طریقہ کار کے مطابق طلبہ کو دوسرے سال میں داخلہ کے لیے 56 میں سے 28 نمبرات کی ضرورت ہوگی ۔ سی بی سی ایس تین لیابس میں شرکت کے علاوہ دو مضامین کے انتخاب کی اجازت دے گا ۔ سمسٹر سسٹم کے مطابق تدریس کے 90 یوم لازم ہیں اور چار سالہ کورس کے دوران آٹھ سمسٹر ہوں گے ۔ ہر سمسٹر کے 24 نمبرات ہوں گے اس میں جملہ 192 نمبرات ہوں گے ۔ یونیورسٹی نے پہلے ہی سسٹم ہدایت پر نظر ثانی کرتے ہوئے ترمیم کی ہے ۔ تعلیمی نصاب کو ہفتہ دو ہفتوں کے دوران قطعیت دی جائے گی ۔ جے این ٹی یو ایچ ریکٹر این وی رمنا راؤ نے بتایا کہ پہلے سال میں طلبہ کی توجہ سالانہ امتحان پر مرکوز کی جارہی ہے کیوں کہ دو وجوہات کے سبب طلبہ سال اول میں ناکام ہوئے ہیں ایک تو نئے تدریسی طریقہ سے عدم مطابق جو کہ انٹر میڈیٹ کی پڑھائی سے یکسر مختلف ہوتا ہے دوسری کالج کیمپس میں مکمل آزادی ان کی پڑھائی پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ تجربہ بتایا ہے کہ پہلے سال کا کامیاب نتیجہ کئی مسلمہ کالجس میں 20 فیصد سے بھی کم رہا ۔ ایک سینئیر ٹیچر نے یہ بات بتائی ۔ سمسٹر سسٹم پڑھائی میں سنجیدگی پیدا کرنے کے لیے طلبہ پر بہتر طریقہ سے اثر انداز ہوگا ۔ حکومت کی جانب سے تاحال ویب کا آغاز نہیں کیا گیا ہے ۔ اب ریاست بھر میں ایمسیٹ کے اہل امیدواروں کے اسنادات کی جانچ جاری ہے اور اب تک 30 ہزار طلبہ کے سرٹیفیکٹس کی جانچ ہوچکی ہے ۔ بی سرینواس ایڈمیشنس آفیسر تلنگانہ نے یہ بات بتائی ۔۔