سالگرہ پر نائب صدر حامد انصاری کو گورنر ٹاملناڈو کی مبارکباد

حیدرآباد۔ یکم اپریل ( این ایس ایس ) گورنر ٹاملناڈو سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے نائب صدر جناب حامد انصاری کو آج ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔ ودیا ساگر راؤ نے اپنے پیام میں جناب حامد انصاری کیلئے درازی عمر اور بہتر صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب حامد انصاری کی خدمات ہندوستان کے بیرونی تعلقات کو مستحکم بنانے میں موثر رہیں۔