سالانہ جی ایس ٹی ریٹرن فارمس ٹیکس بچانے کا تدارک کرنے میں معاون ہوں گے : ماہرین

نئی دہلی ۔ 6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نئے معلنہ سالانہ جی ایس ٹی ریٹرن فارمس ایک اسیسی کی پوری مالیاتی معاملتوں کو ریونیو ڈپارٹمنٹ کو فراہم کرتے ہوئے ٹیکس بچانے کا تدارک کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ‘ ماہرین نے یہ بات کہی ۔ وزارت فینانس کی جانب سے جی ایس ٹی کے تحت رجسٹرڈ بزنس کیلئے سالانہ جی ایس ٹی ریٹرن فارمس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں مالیاتی سطح 2017-18 کے دوران سیلس ‘ پرچیز اور ان پٹ ٹیکس کریڈٹ ( آئی ٹی سی ) فوائد کی تفصیلات کو ایک یکجا کئے ہوئے انداز میں فراہم کرنا ہوگا ۔ سالانہ ریٹرن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ نارمل ٹیکس دہندگان اور کمپوزٹ ٹیکس دہندگان کیلئے 31 ڈسمبر مقرر ہے ۔