حیدرآباد 12 جنوری (پریس نوٹ) ساہتیہ اکاڈمی کے زیراہتمام ایک روزہ سمپوزیم ’’کرشن چندر : فکر و فن‘‘ بروز اتوار 19 جنوری لکچر ہال، ایسٹرن بلاک، سالار جنگ میوزیم منعقد ہوگا۔ پہلا اجلاس 10 بجے صبح ہوگا جس کی صدارت جناب چندر بھان خیال کنوینر اُردو مشاورتی بورڈ ساہتیہ اکاڈمی کریں گے۔ ڈاکٹر مشتاق صدف پروگرام آفیسر ساہتیہ اکاڈمی مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے۔
پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ؍ ڈائرکٹر اُردو اکیڈمی آندھراپردیش مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر بیگ احساس کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ جناب نورالحسنین اور ڈاکٹر وسیم بیگم مقالے پیش کریں گے۔ دوسرا اجلاس 2 بجے دوپہر ہوگا۔ محترمہ جیلانی بانو صدارت کریں گی۔ پروفیسر طارق چھتاری، ڈاکٹر سید مصطفی کمال، جناب مضطر مجاز اور ڈاکٹر فیروز عالم مقالے پیش کریں گے۔ ڈاکٹر مشتاق صدف نے تمام ادب دوستوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔