سالار جنگ میوزیم میں انٹرنیشنل صوفی کنونشن،3 دسمبر کو افتتاح

حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : انٹرنیشنل صوفی کنونشن بضمن پانچواں عالمی جشن خسرو زیر اہتمام کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ 3 دسمبر کو افتتاحی تقریب سالار جنگ میوزیم شام 6 بجے مقرر ہے ۔ مولانا ارشاد احمد مغربی اجمیر شریف قرات کلام پاک سے آغاز کریں گے ۔ بعدہ نعت شریف پیش کریں گے ۔ صدارت مولانا سید فضل المتین چشتی گدی نشین اجمیر شریف کریں گے ۔ استقبالیہ خطاب مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی کلیدی خطبہ پروفیسر احمد اللہ خاں بیرونی مہمان مقرر پروفیسر باقر تلابی دارالی ایران اور مہمان مقرر جناب رام پونیانی تصوف و صوفی ازم کی عصر حاضر میں اہمیت و افادیت پر مخاطب کریں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عقیل ہاشمی کو ان کی تعلیمی خدمات پر حضرت امیر خسرو ایکسلینس ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا اور ڈاکٹر جاوید کمال نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ قوالی کا خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا ۔ کنونشن کی تقریب کا اختتام مولانا سید قبول پاشاہ شطاری کی دعا پر ہوگا ۔۔