سالار جنگ میوزیم میں آج قرآن مجید کے نادر نسخوں کی نمائش

حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز)نزول قرآن کے مہینہ رمضان المبارک میں سالار جنگ میوزیم حیدرآباد کی جانب سے قرآن مقدس کے نادر نسخوں کی خصوصی نمائش کا جمعرات 23 مئی کو شام 6 بجے افتتاح عمل میں آئیگا ۔ سالار جنگ میوزیم حیدرآباد وزارت تہذیبی امور حکومت ہند کی جانب سے اس نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ قونسل جنرل ایران معتینہ حیدرآباد آغا محمد حق بین قمی اس حصوصی نمائش کا افتتاح انجام دیں گے ۔ نواب احترام علی خان رکن سالار جنگ میوزیم بورڈ اور ڈاکٹر محمد اسلم پرویز وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے ۔