سالار جنگ سوم کی 126 ویں یوم پیدائش ، تقاریب کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : سالار جنگ سوم نواب میر یوسف علی خاں بہادر کے 126 ویں یوم پیدائش کی تقاریب منائی گئیں ۔ 13 جون کو شام 7 بجکر 30 منٹ پر سالار جنگ میوزیم کے آڈیٹوریم میں ثقافتی ڈرامہ ’اسپیسیس ‘ حیدرآباد کے تبدیل ہوتے چہرہ کے تعلق سے پیش کیا گیا ۔ ڈرامہ کو نور بیگ اور محمد علی بیگ نے تحریر کیا ہے ۔ قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کی جانب سے اس کو پیش کیا گیا ۔ 14 جون کو غزل پروگرام شردگپتا نے پیش کیا ۔ تقاریب کا افتتاح ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمد محمود علی نے انجام دیا ۔ اس موقع پر ڈرامہ اسپیسیس کے کردار پدم شری ایوارڈ یافتہ محمد علی بیگ اور عزیز نور بیگ حیدرآباد کی تھیٹر ویٹرنس رشمی سیٹھ ، وجئے پرساد ، ایس اے مجید موجود تھے ۔۔