واشنگٹن،2مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے سب سے سینئررہنما کم جونگ ان سے ملاقات کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اس کے لیے سازگار حالات ہونے چاہئے۔ بلومبرگ نیوز کو کل دیئے انٹرویو میں مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ اگر میرے لئے کم سے ملنا مناسب ہوگا تو میں ایسا ضرور کروں گا، ان سے مل کر میں فخر محسوس کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں سازگار حالات میں کم جونگ ان سے ملاقات کروں گا۔
مشترکہ فوجی مشق کیلئے امریکی
طیارے جزیرہ نما کوریا میں تعینات
سیول، 2مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے فضائیہ کے ساتھ ایک مشترکہ فوجی مشق کے لئے کل دو امریکی بی -1 بی بمبار طیاروں کو جزیرہ نما کوریا میں تعینات کیا گیا۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان مون سانگ گیون نے بتایا کہ امریکی بمبار کی تعیناتی شمالی کوریا کی طرف سے ظلم و ستم کو روکنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے اور یہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگراموں کی طرف سے پیدا خطرات کا جواب ہے۔ مسٹر مون نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ۔
ٹرمپ اور پوتن کے درمیان
شام پر بات چیت
واشنگٹن،2مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ روس کے صدر ولادیمر پوتن سے آج فون پر بات چیت کرینگے ۔وائٹ ہاؤس نے کل رات اس کی اطلاع دی تھی۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان شام میں لڑائی کے سلسلے میں بات چیت ہونے کا امکان ہے ۔قابل ذکر ہیکہ روس شام کے صدر بشارالاسد کی حمایت کررہا ہے جبکہ امریکہ یہاں کے باغیوں کا ساتھ دیرہا ہے ۔