ممبئی ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ کچھ عرصہ سے فلمی حلقوں میں یہ خبریں گشت کررہی تھیں کہ سیف علی خان اور ان کی سابقہ بیوی امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ خان بالی ووڈ میں داخلہ لے رہی ہیں۔ وہیں ان کی چھوٹی امی (کرینہ کپور) نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سارہ کو فلموں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سیف علی خان نے کرینہ کپور سے 2012ء میں شادی کی تھی۔ قبل ازیں ان کی بیوی سابق اداکارہ امریتا سنگھ تھیں جن سے دو بچے سارہ اور ابراہیم ہیں۔ کرینہ کپور نے کہا کہ سارہ کولمبیا میں زیرتعلیم ہے جہاں اسے مزید پانچ سال تک پڑھائی کرنا ہے۔ بالی ووڈ میں داخلہ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کرینہ نے کہا کہ ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ اس طرح کی افواہیں آخر کس طرح پھیل جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم ’’سنگھم ریٹرنس‘‘ کے تعلق سے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز پر بہت پرجوش ہیں اور توقع ہیکہ فلم اپنی پریکوئیل سنگھم سے بھی زیاہ ہٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں انہوں نے مہاراشٹرین لڑکی کا رول ادا کیا ہے جو اس سے پہلے انہوں نے کسی بھی فلم میں نہیں کیا۔