نئی دہلی /31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ماہ نیپال کا دورہ کرتے ہوئے سارک پلس پروگرام میں شرکت کریں گے، لیکن اس موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کا منصوبہ نہیں رکھتے۔ مودی کا اقتدار پر آنے کے بعد یہ دوسرا دورۂ نیپال ہوگا۔ 26 اور 27 نومبر کو نیپال میں 18 ویں سارک چوٹی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ میں اس بات کی توثیق نہیں کرسکتا کہ سارک چوٹی کانفرنس کے دوران نریند مودی اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوگی۔