اسلام آباد ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے آج 8 ملکی گروپ سارک کی اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کے ملتوی ہونے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سارک زمانے کے سردوگرم کے باوجود اپنا ’’وجود‘‘ ضرور برقرار رکھے ہوئے ہے لیکن اسے ہم اسے اتنا ’’کامیاب‘‘ نہیں کہہ سکتے جتنا کہ ہم نے توقع کی تھی۔ ساؤتھ ایشین اسوسی ایشن آف ریجنل کوآپریشن (SAARC) کی 31 ویں سالگرہ اور 32 ویں سارک چارٹرڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے علاقائی گروپ ممالک اور ان کے شہریوں کو تہنیت پیش کی اور کہاکہ سارک نے اپنا ’وجود‘ ضرور برقرار رکھا ہے۔