کھٹمنڈو ۔ /23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) 8 رکنی سارک گروپ کے سفارتکاروں نے آج اجلاس منعقد کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے غربت کے خاتمہ کیلئے مشترکہ کوششوں جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں توانائی ، سلامتی اور ماحولیاتی تبدیلی پر بھی غور و خوص ہوا ۔ ہندوستان کی معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے دیگر سفارتکاروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ۔ سارک کی 18 ویں چوٹی کانفرنس /25 تا /27 نومبر کو منعقد ہوگی۔