سارا علی خان رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہتی ہیں

بالی ووڈ میں اس وقت کافی سارے اسٹارس کے بچے ہیں لیکن آج کل جو سب سے زیادہ خبروں میں ہے وہ ہے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارا علی خان۔ حال ہی میں سارا علی خان اپنے ڈیڈ سیف علی خان کے ساتھ کرن جوہر کے مشہور چاٹ شو کافی ودھ کرن میں پہنچیں ۔ اس چاٹ شو میں سارا نے کافی دلچسپ باتیں بتائیں۔ شو میں جب سارا سے یہ پوچھا گیا کہ وہ کس بالی ووڈ ایکٹر کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں اور کس ایکٹر سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو اس پر سارا کا جواب بھی کافی دلچسپ تھا۔ انہوں نے فوری جواب دیا کہ اگر ابھی ان سے پوچھا جائے تو وہ بالی ووڈ کی نئی سنسنی کارتک آرین کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی۔ حالانکہ شادی کے سوال پر سارا نے الگ جواب دیا سارا نے کہا کہ اگر ان سے شادی کے بارے میں پوچھا جائے تو وہ رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہیں گی۔