سادہ بیع ناموں سے 11 لاکھ افراد کو فائدہ ‘ ہریش راؤ

سدی پیٹ ۔ یکم اپریل ( این ایس ایس ) وزیر آبپاشی و مارکٹنگ ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے تحت غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے 75,116 روپئے جاری کر رہی ہے ۔ ہریش راؤ نے وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی کے ساتھ سدی پیٹ میں کچھ ترقیاتی کاموں میں حصہ لیا ۔ انہوں نے سادہ بیع ناموں کے استفادہ کنندگان میں دستاویزات تقسیم کئے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ سادہ بیع ناموں سے ریاست میں گیارہ لاکھ افراد کو فائدہ ہوا ہے اور انہیں ایک روپیہ بھی خرچ کرنا نہیں پڑا ہے ۔ ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں الیکٹریسٹی سرکل آفس کا افتتاح بھی کیا اور ڈبل بیڈ روم مکانات کی اسکیم کا مختلف مقامات پر جائزہ بھی لیا ۔ انہں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ ریاست بھر میں بچوں اور حاملہ خواتین کو تغذیہ بخش غذا اور انڈا فراہم کیا جائے گا ۔