سادھو عظیم سائنسداں تھے : پاریکر

نئی دہلی ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع منوہر پاریکر نے دفاعی سائنسدانوں کو دیومالائی سبق دیتے ہوئے کہاکہ شاید دور قدیم کے سادھو اپنے وقت کے عظیم سائنسداں تھے۔ انہوں نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے سائنسدانوں سے خواہش کی کہ وہ سادہ لوحی اختیار کرنے اور حسد و غصہ سے بچنے کا طریقہ ’’سادھوؤں‘‘ سے سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ لوگ بالکل سادھ مزاج ہوا کرتے ہیں اور شاید قدیم دور کے سادھو بھی عظیم سائنسداں تھے۔ منوہر پاریکر آج ڈی آر ڈی او کی 39 ویں ڈائرکٹرس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ سادھو سنتھ سائنسداں تھے یا کوئی روحانی شخصیت تھے۔ وہ اس تنازعہ میں الجھنا نہیں چاہتے۔ سادھوؤں کا تذکرہ کرنے سے قبل پاریکر نے کہا کہ وہ ایک ایسا موضوع پیش کررہے ہیں جسے غلط تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئے۔
ایران کا دیسی ساختہ ڈرون
تہران ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز  نے اطلاع دی ہیکہ ملک کی فوج نے دیسی ساختہ ڈرون کو منظرعام پر لایا ہے جو 24 گھنٹے پرواز کرنے کی صلاحیت ہے۔ اے مہاجم 92 کا نام دیا گیا جو 200 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی اعظم ترین رفتار کے ساتھ 500 کیلو میٹر تک کا فاصلہ طئے کرسکتا ہے۔ ایرانی فضائیہ نے یہ ڈرون تیار کیا۔