حیدرآباد۔16مئی (سیا ست نیوز) سادھوی پرگیہ سنگھ راتھوڑ بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوارہ برائے بھوپال ملک کے عوام سے غیر مشروط معذرت خواہی کرے۔ رکن اسمبلی و کاگذار صدر تلنگانہ راشٹر سمیتی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے ناتھو رام گوڈسے پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ مطالبہ کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ناتھورام گوڈسے کو پرگیہ ٹھاکر نے دیش بھگت قرار دیتے ہوئے ہندستانی عوام کی توہین کی ہے۔ انہو ںنے مطالبہ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوارہ سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام سے معذرت خواہی کریں۔