سادھووں کی وزیراعظم کو رام مندر تعمیر کرنے کی درخواست

ایودھیا 4 جون (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قائدین نے شاندار رام مندر ایودھیا میں تعمیر کرنے کیلئے اضطراب میں اضافہ کے پیش نظر سادھووں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم مودی کو اپنا انتخابی وعدہ پورا کرنے کیلئے درخواست پیش کریں گے ۔ وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے کہا کہ سادھو اور سنتوں کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہردوار کے صدر نشین رام جنم بھونی نیاس نے کہا ہے کہ وہ ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے پہلی بار ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سادھووں سنتوں کا یہ وفد مودی سے اواخر ماہ میں ملاقات کرے گا۔شرما نے کہا کہ سادھو سنتوں میں بی جے پی کے انتخابی وعدہ کی تکمیل میں تاخیر پر ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے احساس ظاہر کیا کہ سادھو سنتوں میں بے چینی پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ ونئے کٹیار نے کہا کہ 90 کی دہائی کی رام مندر تحریک سے حکومت کی بے رخی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی حکومت اس سلسلہ میں اپنے وعدہ کی تکمیل سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کئے بغیر حکومت کو چاہئے کہ اس مسئلہ پر ایک قرار داد منظور کی جائے یا پھر مذاکرات کے ذریعہ یا قانون سازی کے ذریعہ فوری رام مندر کی تعمیر کا آغاز کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے جو موقف اختیار کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے کوئی قانون راجیہ سبھا میں منظور ہونے کا یقین نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چنانچہ قانون لوک سبھا میں منظور کیا جانا چاہئے جہاں حکومت کو زبردست اکثریت حاصل ہے ۔ اس کے بعد اس قانون کو منظوری کیلئے راجیہ سبھا میں اور عوام کے سامنے پیش کرنا چاہئے تا کہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ حکومت رام مندر کی تعمیر کا اپنا وعدہ پورا کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ جب اُن کی توجہ بڑھتی ہوئی ناراضگی کی جانب جو رام بھگتوں میں مندر کی تعمیر سے پیدا ہوئی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ ان کی برہمی اپنی حدود پار کرسکتی ہے اگر طویل مدت تک اس مسئلہ کو نظر انداز کیا جائے ۔