جکارتہ 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے ساحلی علاقہ میں ایک زیر زمین طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے نتیجہ میں یہ جزیرہ دہل کر رہ گیا تاہم اس میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس زلزلہ کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی تھی جو وسطی انڈونیشیا سے 109 کیلومیٹر شمال مغرب کی سمت محسوس کیا گیا اور یہ زمین میں 539 کیلومیٹر اندر محسوس کیا گیا ۔کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصہ میں یہ زیر زمین سب سے اندر محسوس کیا گیا زلزلہ تھا اور ایسے زلزلوں میں زیادہ نقصان نہیں ہوتا ۔
٭ سان جوس : جنوبی کوسٹاریکا میں پناما کی سرحد کے قریب ایک طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی تھی ۔ تاہم اس زلزلہ میںکسی بڑے نقصان یا ہلاکتوں و زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔