ساحلی کرناٹک میں شدید بارش ،4 ہلاک

منگالورو ۔30مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بحیرئہ عرب میں طوفان کے زیر اثر مسلسل بارش ساحلی کرناٹک میں تیسرے روز بھی جاری ہے جس سے دکھشن کنڑ ‘اڈوپی ‘ کاروار اور منگالورو اضلاع میں زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔ بارش جو جنوب مغربی مانسون کی جلد آمد کے سبب ہوئی ہے ‘ سے پہلے ساحلی پٹی میں مختلف مقامات پر 4اموات ہوئی ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم ‘ فائر سرویسس اور ضلع انتظامیہ نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے ‘ بچاو سرگرمیو ں میں شدت پیدا کردی ہے ۔فائربریگیڈ کے عملہ اور شہریوں نے گجرات ۔ انگلش میڈیم اسکول الاکی کے 450طلبا اور 35اسٹاف ارکان کو کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کیا کیوں کہ اسکول میں پانی جمع ہوگیا تھا اور بچے اور اسٹاف دوسری منزل پر پناہ لئے ہوئے تھے۔ انہو ں نے حکام کو اس کی اطلاع دی تھی۔ گاڑیوں کی آمدورفت شدید طور پر متاثر رہی کیوں کہ بارش کا پانی سڑکوں پر 4فیٹ سے زائد جمع ہوگیا۔ کئی درخت اکھڑگئے اور بعض درخت مکانات پر گرگئے ۔