حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) ساحلی آندھرا کو ایک اور طوفان کا خطرہ ہے خلیج بنگال میں ہوا کے دباو میں کمی کے باعث یہ طوفان سرگرم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 8 نومبر کو یہ طوفان آندھرا پردیش پہنچنے تک کمزور پڑ جائے گا ۔ وسط خلیج بنگال اور شمال مشرقی خلیج بنگال کے علاقوں میں ہوا کے دباو میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان میں شدت پیدا ہوگی اور یہ طوفان شمال مغربی سمت سے آندھرا پردیش کے ساحل کی طرف پیشرفت کرے گا اور بعدازاں 8 نومبر کی شب آندھرا کے ساحل پر پہنچنے ہوئے بتدریج کمزور پڑ جائے گا۔ طوفان کے باعث شمالی ساحلی آندھرا پردیش، جنوی ساحلی آندھرا اور رائل سیما میںکل ہلکی یا تیز بارش ہوگی۔ شمالی ساحلی آندھرا کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔