ساحلی آندھرا و تلنگانہ میں ہلکی یا اوسط بارش کا امکان

حیدرآباد 4 جولائی ( سیاست نیوز ) اوڈیشہ سے جنوبی ٹاملناڈو اور ساحلی آندھرا پردیش میں موسمی حالات سرگرم ہیں۔ اس کے اثر سے آئندہ پانچ دن کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ رائلسیما میں بھی یکا دوکا مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ایک بلیٹن میں یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں معمول کے مطابق ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں یہ کمزور رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ساحلی آندھرا پردیش میں کچھ مقامات پر اور تلنگانہ و رائلسیما میں یکا دوکا مقامات پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔