ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

حیدرآباد 2نومبر(یو این آئی )ساحلی آندھرا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں کہا گیا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع چتور کے مختلف مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے جبکہ تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا۔ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،کتہ گوڑم ، کھمم اور مید ک میں درجہ حرارت معمول سے منفی چار تا پانچ ڈگری سلسیس کم رہے گا ۔ کہا گیا کہ اقل ترین درجہ حرارت12.9ڈگری سلسیس درج کیا گیا ۔