حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( سیاست نیوز ) ساحلی آندھرا پردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن کے دوران خشک موسم رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ان مقامات پر موسم خشک رہا ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سلسئیس کرنول اور نندیال ( آندھرا پردیش ) میں اور بھدراچلم ‘ محبوب نگر ‘ میدک ‘ نظام آباد اور رماگنڈم ( تلنگانہ ) میں ریکارڈ کیا گیا ۔ اقل ترین درجہ حرارت 16 ڈگری سلسئیس آندھرا میں آروگیہ ورم کے مقام پر اور 13 ڈگری سلسئیس تلنگانہ میں عادل آباد کے مقام پر درج کیا گیا ۔ حیدرآباد و اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا اور اعظم ترین درجہ حرارت 36 ڈگری اور اقل ترین 20 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔