حیدرآباد، 3اگست (یواین آئی )ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔ضلع نیلور کے مختلف مقامات پر شدید بارش ہوئی جب کہ جنوب مغربی خلیج بنگال سے شمالی تمل ناڈو کے ساحل پر سمندر پر اوپری ہوا کا دباو بنا ہوا ہے ۔اڈیشہ سے جنوبی تمل ناڈو تک ساحلی آندھراپردیش ریاست میں سطح سمندر میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی دوران ضلع مشرقی گوداوری کے مختلف مقامات جیسے راجہ نگر، اناپرتی ، پداپورم ، منداپیٹ ، رامچندرا پورم اور کاکناڈا علاقوں میں بہتر بارش ہوئی جس سے پچھلے ایک ہفتہ سے گرم موسم سے پریشان عوام نے راحت کی سانس لی تاہم تلنگانہ میں ابھی بھی کئی مقامات پر گرم موسم دیکھا جارہا ہے ۔