نئی دہلی، 02 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت سات ممالک کے وزراء خزانہ کی کل یہاں اجلاس ہوگاجس کی صدارت وزیر خزانہ ارون جیٹلی کریں گے ۔ ساؤتھ ایشیا سب ریجنل اکونامک کوآپریشن (ایس اے ایس ای سی) کے اس اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے افسران بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں میانمار، بھوٹان اور مالدیپ کے وزیر خزانہ بھی موجود رہیں گے ۔اجلاس میں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور ان ممالک کی ترقی کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر بھی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اجلاس میں میانمار کا یونین کے نئے رکن کے طور پر خیر مقدم کیا جائے گا۔