نئی دہلی ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کے 48 لاکھ ملازمین کیلئے بڑی خوش خبری میں مرکزی کابینہ نے آج 7 ویں سنٹرل پے کمیشن کی سفارشات کو 34 ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا، جس سے سرکاری خزانہ پر 30,748 کروڑ روپئے کا اضافی سالانہ بوجھ عائد ہوگا۔ اضافہ شدہ الاؤنس جو یکم ؍ جولائی 2017ء سے لاگو ہورہے ہیں ، کمیٹی آف الاونسیس کی سفارشات پر مبنی ہے۔ وزیراعظم نریند رمودی کی سربراہی میں کابینہ کی منظوری کے بعد وزیرفینانس ارون جیٹلی نے میڈیا کو اس تعلق سے واقف کرایا۔