ساتویں میئر کانفرنس کا افتتاح

حیدرآباد 28 فروری (آئی این این) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر محمد ماجد حسین نے آج یہاں گرین پارک ہوٹل پر نیشنل میٹ اینڈ پولٹری پروسیسنگ بورڈ اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے منعقدہ ساتویں میئر کانفرنس کا افتتاح کریں۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر ماجد حسین نے کہاکہ شہر میں صاف ستھرہ ذبیحہ گاہ کی سخت ضرورت ہے۔ گوشت کی فروخت میں بھی صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ اِس کے علاوہ مقامی ریٹیل مارکٹ میں پولٹری پراڈکٹس کی فروخت کو بھی صاف ستھرا بنایا جانا چاہئے۔ ذبیحہ گاہوں میں صفائی کے انتظامات پر توجہ دی جائے ۔