لکھنو 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے سابق گورنر ٹی . وی .راجیشور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر یوگی نے آنجہانی کے خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔آں جہانی ٹی . وی .راجیشور 91 برس کے تھے ،آج دہلی میں ان کا انتقال ہو گیا۔غور طلب ہے کہ مسٹر ٹی . وی .راجیشور 8 جولائی 2004 سے 27 جو لائی 2009 تک اترپردیش کے گورنر تھے ۔ وہ بھارتیہ پولیس سروس کے سابق افسر تھے ۔ مسٹر راجیشور مغربی بنگال اور سکم کے بھی گورنر رہ چکے تھے ۔