الہ آباد ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق گورنر مہاراشٹرا و گوا محمد فضل کا 92 سال کی عمر میں آج صبح ان کی قیامگاہ پر انتقال ہوگیا۔ انہیں کوئی شدید بیماری نہیں تھی۔ صرف گذشتہ چند سال سے ان کا حافظہ کمزور ہوگیا تھا۔ بلڈپریشر اور سینے میں جکڑن کی شکایت تھی۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی زندگی کو بہت کچھ دیا ہے۔ گورنر مہاراشٹرا نے بھی ان کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔