نئی دہلی، 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار اور مغربی بنگال کے سابق گورنر اخلاق الرحمان قدوائی کا آج یہاں ایسکورٹس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 96 برس کے تھے ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں۔ مسٹر قدوائی یکم جولائی 1920 کو اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بڑا گاؤں میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہ دوبار 1979سے 1985تک اور 1993 سے 1998تک بہار کے اور 1998 سے 1999تک مغربی بنگال اور 2004 سے 2009 تک ہریانہ کے گورنر رہے ۔ عوامی زندگی میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 2011 میں انہیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔