روہتک (ہریانہ)۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر ہریانہ بھوپیندرا سنگھ ہوڈا کو حالیہ جاٹ تشدد سے بُری طرح متاثرہ روہتک ٹاؤن چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے لا اینڈ آرڈر کی برقراری کا عذر پیش کرتے ہوئے کانگریس لیڈر سے خواہش کی ہے کہ وہ روہت سے واپس چلے جائیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امن و ہم آہنگی کی برقراری کیلئے ایسا کرنا ضروری تھا۔ ہوڈا نے سرکاری احکامات موصول ہونے کی توثیق کی ہے۔