سابق چیف منسٹر ٹی انجیا کی اہلیہ ٹی مانیماں کا دیہانت

حیدرآباد 9 ستمبر : متحدہ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر ٹی انجیا کی اہلیہ مانیماں کا دیہانت ہوگیا ۔وہ 74 برس کی تھیں ۔ گذشتہ کچھ دنوں سے ان کی صحت مسلسل خراب چل رہی تھی ۔ آج انہوں نے آخری سانس لی ۔ سابق میں وہ حیدرآباد کے حلقہ مشیرآباد کی اسمبلی میں نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔